وزیرآباد(نا مہ نگار) انجمن آرائیاں وزیرآباد کے صدر میاں محمد اکرم پہلوان کی طرف سے وزیرآبادی ریسٹورنٹ میں انجمن ارائیاں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،جس میں جنرل سیکرٹری چوہدری بشارت ایڈووکیٹ،چیئرمین خالد محمود اللہ والے،نائب صدورچوہدری شہزاد احمد،چوہدری غلام جیلانی،میاں محمد بلال،میاں بلال منطور ایڈووکیٹ،چوہدری ندیم رضا،میاں ظہیر عباس،ڈپٹی سیکرٹری ناصر یوسف،جوائنٹ سیکرٹری میاں محمد شفیق الرحمن،فنانس سیکرٹری چوہدری محمد تنویر،سیکر ٹری اطلاعا ت ونشریات مہر محمد اعظم الیاس،میاں نوید احمد ودیگر نے شرکت کی۔میاں محمد اکرم پہلوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات کی مدد کی جائے اور انکی بحالی کے لئے صاحب ثروت لوگوں کو راغب کیا جائے اور استحکام پاکستان کے لئے کردار ادا کرنا چاہے امن وامان کی فضاء پیدا کرنے کے لئے باہمی بھائی چارے کی فضاء قائم کی جائے،ہم سب پاکستانی ہیں ہمیں ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے تاکہ اپنی ذاتیات سے بالا تر ہوکر اہم اپنے ملک پاکستان کا سوچیں اسے پروان چڑھانے میں ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
