وزیرآباد(نا مہ نگار) علم کا فروغ انبیاء کی میراث ہے،مشنری جذبے سے تعلیمی خدمات سرانجام دینے والے ادارے قومی فرض ادا کر رہے ہیں روشن مستقبل نئی نسل کی بہترین اخلاقی تربیت کا مرہون منت ہے، تعلیم سے آراستہ افرادانسانیت کی معراج کوپالیتے ہیں،ماں کی گودپہلی درسگاہ ہوتی ہے وہاں سے حاصل شدہ تربیت کوتعلیمی ادارے نکھاردیتے ہیں،تعلیم ہی قوموں کامستقبل بناتی ہے،موجودہ دورمیں جدیدتعلیم کاحصول وقت کی اہم ضرورت ہے جوقومیں اپنی ترقی میں تعلیم کوشامل کرتی ہیں وہ ہی دنیا میں عزت ومنزلت حاصل کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارڈائریکٹرز محمد عمران بھٹی اور محمد ر ضوان بھٹی نے دی ایجوکیٹرز سکول کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ہیڈ مس سند س بٹ،ڈپٹی ہید میم عطرت،خواجہ سہیل ودیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مستقبل کوروشن اورتابناک بنانے کے لئے اپنے بچوں کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کرنا ہوگا، اس کوشش کوکامیاب بناناہوگا تاکہ کوئی بچہ بھی ابتدائی تعلیم سے محروم نہ رہے۔
