پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ دو ڈاکو ہلاک

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار)پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ دو ڈاکو ہلاک جبکہ داکو دو فرار ہونے میں کامیاب، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل فاروق شدید زخمی۔ علی پورچٹھہ کے نزدیک کوٹ ہرا روڈ پر چار ڈاکو مسافر وں کو لوٹ رہے تھے۔ 15 پرکال چلنے کے بعد پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ ڈاکووں کی فائرنگ سے فاروق کانسٹیبل گولی لگنے شدید زخمی ہو گیا کانسٹیبل کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی شناخت محمد ایوب رحمانی اور ذیشان سکنہ گوجرانوالہ کے نام سے ہوئی جو کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ڈاکووں سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئے ہیں۔فرار ہونے والے ڈاکووں کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں