وزیرآباد(نا مہ نگار)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وزیرآباد ضلع بھر کی صنعتوں اور کاروبار کے فروغ میں ممدو معاون ثابت ہوگا اس کا قیام مقامی صنعتوں اور کاروبار کی ترقی کے لئے خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سید ضیائالنور شاہ نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر صدر چیمبر سید مظاہر حسین زیدی اور دیگر عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمن، نائب صدر راشد رفیق بھٹہ، بھٹہ گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹیو مہر محمد رفیق بھٹہ، میاں ارشاد حسین،ارشاد بھٹہ، سہیل منصور عطاری،تنظیم تاجران ریلوے روڈ کے صدر طارق جاوید ملک، سیدثمررضا،ڈاکٹرخالدمحموداور انعام اللہ مغل بھی موجود تھے۔ سید ضیاء النور شاہ نے کہا کہ ضلع وزیرآباد میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قائم ہونا قابل ستائش اور خوش آئند ہے بزنس کمیونٹی کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ اسے آگے لے کر بڑھنا ہو گا تاکہ اپنے کاروبار مقامی صنعتوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے ساتھ ساتھ علاقہ سے غربت کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے چیمبر عہدیداران کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
