وزیرآباد (نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا ضلع وزیرآباد کے سب انسپکٹر میاں صلاح الدین ایوبی کو گڈ پرفارمنس پر سرٹیفکیٹ دیا گیا جس پر وزیراباد کی تمام سیاسی سماجی تاجر برادری وکلاء اور شہریوں نے سب انسپکٹر میاں صلاح الدین ایوبی کو مبارکباد دی اور ان کے لئیے نیک خواھشات کا اظہار کیا یاد رھے بطور تعینات ایس ایچ او تھانہ صدر وزیرآباد بے شمار جرائم کرائم کا خاتمہ کیا اور اپنے علاقے کو امن کا گہوارہ بنایا۔
