اللہ کے گھر کی زیارت بہت بڑی سعادت ہے

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار)اللہ کے گھر کی زیارت بہت بڑی سعادت ہے!!رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں عروج پر ہوتی ہیں!!رمضان المبارک اور عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد موجود غربا کو بھی شامل کرنا خوشنودی خدا حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف صحافی و سماجی شخصیت چوہدری اعجاز قمر نے عمرہ سے واپسی پر استقبال کے دوران سینئر صحافیوں علمدار حسین چوہدری و ڈاکٹر ملک آصف علی سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے گھر زیارت بہت بڑی سعادت ہے خصوصا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خوش نصیب لوگ ہی اسکی رحمتوں سے فیضیاب ہوتے ہیں۔چوہدری اعجاز قمر نے کہا کہ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں جوش میں ہوتی ہیں دوزخ کے دروازے بند ہوتے ہیں جبکہ فرشتے صدائیں لگاتے ہیں کہ ہے کوئی جو اس ذات بابرکت کی رحمتوں سے فیضیاب ہونا چاہتا ہے۔چوہدری اعجاز قمر نے عید کے حوالے سے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس مہینے میں صدقہ ہر عاقل بالغ پر فرض کردیا ہے تاکہ وہ لوگ جو وسائل کی کمی کا شکار ہیں وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ارد گرد موجود ان لوگوں کی ضروریات کا خاص خیال رکھیں کیونکہ اس عمل سے خوشنودی خدا حاصل کی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں