صفائی کے ناقص انتظامات،علاقہ بھر میں گندگی کے ڈھیروں کے خاتمہ سمیت قبرستان و ہسپتال کی چار دیواری کی تعمیر کرائی جائے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) صفائی کے ناقص انتظامات،علاقہ بھر میں گندگی کے ڈھیروں کے خاتمہ سمیت قبرستان و ہسپتال کی چار دیواری کی تعمیر کرائی جائے، صوبائی محتسب پنجاب کے ضلعی آفیسر وزیر آباد /گجرات محمد افضل زکی کی یونین کونسل احمد نگر میں کھلی کچہری کے دوران عوام پھٹ پڑے،دو درجن سے زائد شکایات درج کرائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی ہدایت پرصوبائی محتسب پنجاب ڈاکٹر ساجد یوسفانی کے حکم پر یونین کونسل احمد نگر میں ضلعی محتسب آفیسر وزیر آباد /گجرات محمدافضل ذکی نیغیر ضروری تاخیر یا غیر منصفانہ سلوک سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری لگائی جس میں محمد یونس ملک محمد اشرف ارشاد احمد مظفر اقبال بٹ احسان اللہ اشفاق احمد اوردو درجن سے زائد درخواستیں وصول کی جس میں علاقہ بھر میں گندگی کی یہ ڈھیروں کے خاتمہ سمیت قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر اور ہسپتال کی چار دیواری کی تعمیرکرانے کی استدعا کی گئی جبکہ علاقہ بھر میں ناقص صفائی کے انتظامات پر عوام بلبلا اٹھے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،سیم نالہ کی صفائی اور نئی ابادیوں میں نالے اور صفائی کے انتظامات کے حوالے سے شکایات کی گئی جس پر صوبائی محتصب محمد افضل زکی نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں کی بد انتظامی، نا انصافی اور تاخیر کے خلاف شہریوں کی شکایت کا مفت ازالہ کرنے کے لیے ہر یونین کونسل میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ادارہ کی شفافیت اور میرٹ پر فیصلے یقینی بنا کر عوامی اعتماد کو مضبوط کرنا ہے انہوں نے کہ صوبائی مختصب ضلعی دفتر ہر ضلع میں موجود ہے جو ہمہ وقت کسی بھی شکایت کے ازالہ کے لیے متعلقہ اتھارٹی سے جواب طلب کر کے عوامی مسائل حل کرانے میں مصروف عمل ہے عوام کو چاہیے کہ اپنی درخواست دینے میں کسی قسم کی عار محسوس نہ کرے۔اپنی شکایات بذریعہ ای میل واٹسh ایپ یا بذریعہ ڈاک بھیج کر اپنے مسائل کا حل یقینی بنائیں اس موقع پر سیکرٹری یونین کونسل عدنان افضل سمیت سینیئر صحافی حکیم حفیظ اللہ منہاس۔سینیئر صحافی کلیم اللہ باری و دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں