یوم علی کرم اللہ وجہہ الکریم 21 رمضان المبارک کے حوالے سے ضلع بھر میں مختلف امام بارگاہوں ، مجالس اور جلوسوں کو ایمرجنسی کور فراہم کیاگیا ۔ انجینئر فرحان مرزا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم

Spread the love

جہلم ( بلال رضا ) ریسکیو 1122 جہلم یوم علی کرم اللہ وجہہ الکریم 21 رمضان المبارک کے موقع پر تمام تر وسائل کے ساتھ ہائی الرٹ رہا۔ انجینئر فرحان مرزا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم ریسکیو 1122جہلم کی جانب سے چاروں تحصیلوں میں مجالس اور جلوسوں پر ریسکیو ایمبولینسز، فائر وہیکلز، موٹر بائیک ریسکیو کے ساتھ، ریسکیو پوسٹس اور ریسکیو وولنٹئرز کو تعینات کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرجہلم انجینئر فرحان مرزا نے ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں