ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیق احمد چوہدری کے ہمراہ 21 رمضان المبارک یومِ شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا

Spread the love

جہلم ( بلال رضا ) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیق احمد چوہدری کے ہمراہ 21 رمضان المبارک یومِ شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکار، الیٹ فورس، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور انتظامی انتظامات کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے متعلقہ ٹیموں کو جلوس کے راستوں پر صفائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں اور گزرگاہوں پر پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنانے کی تاکید کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیق احمد چوہدری کے ہمراہ فیلڈ میں موجود پولیس اہلکاروں اور الیٹ فورس کے جوانوں کی تعیناتی کا بھی جائزہ لیا تاکہ تمام امور منظم رہیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے فیلڈ میں موجود ہیں تاکہ مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ روٹس کی نگرانی کا مقصد کسی بھی انتظامی کمی کو بروقت دور کرنا ہے۔ شہریوں اور منتظمین نے ڈپٹی کمشنر جہلم کی جانب سے روٹس پر انتظامات کو خود چیک کرنے کے اقدام کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں