شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر برآمد ہونے والا جلوس کے احتتام پر ڈی پی او جہلم خود فیلڈ میں موجود رہے

Spread the love

جہلم( بلال رضا ) شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر برآمد ہونے والا جلوس کے احتتام پر ڈی پی او جہلم خود فیلڈ میں موجود رہے،پولیس افسران میں افطاری تقسیم کی گئی،21 رمضان المبارک کے موقع پر شہادت حضرت علیؓ کی مناسبت سے برآمد ہونے والا جلوس اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا۔ جلوس کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے جبکہ پولیس افسران و اہلکار الرٹ ہو کر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری جلوس کی سیکیورٹی اور انتظامات کی نگرانی کے لیے خود فیلڈ میں موجود رہے اور مختلف پوائنٹس کا وزٹ کرتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کرتے رہے،
اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے جلوس ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں میں افطاری بھی تقسیم کی اور ان کے حوصلے اور جذبۂ خدمت کو سراہا،جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بھی جلوس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جاتی رہی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں