حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سخاوت اور شجاعت کا پیکر تھے

Spread the love

وزیر آباد (نامہ نگار)حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سخاوت اور شجاعت کا پیکر تھے آپ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے آپ خلفاء راشدین اور اہل بیت اطھار میں بھی شامل ہیں آپ باب العلم ہیں آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کا میں مولا اس کا علی مولا آپ کا لقب ابو تراب ہے شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم نے تمام غزوات میں شرکت فرمائی آپ کی ولادت خانہ کعبہ میں اور شہادت مسجد میں ہوئی ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین جانشین شییخ القرآن پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی نے گجرات ہاؤس گوہر رشید کے گھر یوم شہادت علی کے موقع پر کیا انھوں نے کہا کہ مولا علی کازکر کرنا بھی عبادت ہے اس موقع پر پیر محمد عارف ہزاروی گوہر رشید صدر ڈی پی سی محمد نعیم بٹ مصعب ہزاروی شرجیل گوہر سید مقصود بخآری قاری ناصر محمود محمد بلال اولوک اور دیگر مسجد کے طلباء نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں