وزیرآباد(نا مہ نگار) حضرت علی علیہ اسلام کی والدہ نے نام اسد رکھا،ابو طالب نے علی نام علی رکھا آپ علیہ اسلام کی کنیت ابو الحسن،ابو تراب ہے جبکہ القاب اسد اللہ،حید راور المرتضیٰ ہیں،نوجوانوں میں حضرت علی المرتضیٰ علیہ اسلام نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا،آپ علیہ اسلام حضو ر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت میں پروان چڑھتے رہے،آپ علیہ اسلام کی عادات اخلاق،اقوال وافعال مین نبوی تربیت میں ڈھلے ہوئے تھے،آپ علیہ اسلام ہر پچیدہ اور مشکل مسائل کے حل میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے،اگر آج ہم حضرت علی علیہ اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تو مصائب سے نجات حاصل ہوسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ ثناء اللہ ربانی اور صاھبزادہ حافظ محمد کاشف چشتی اویسی نے الحاج ملک محمد یوسف چاند وملک برادران کے زیر اہتمام جامع مسجد عبد اللہ صاحب والی میں شہادت مولائے کائنات حضرت علی علیہ اسلام کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصاحبزادہ سیدضیاء النور،امتیاز اظہر باگڑی،ملک محمد یوسف چاند،میر محمد یوسف،احمد یار وڑائچ،شیخ عامر ممتاز،شیخ منورگل،ملک محمد عامر،عثمان یوسف،ملک ابراہیم،عاصم بٹ،میاں طفیل وائیں والے،میاں احسان وائیں والے،علی یونس بٹ،راشد علی غوری ودیگرنے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت علی علیہ اسلام شجاعت،طہارت،جرات،عدالت کی تاب ناک روشنی کا آفتاب تھے آپ علیہ اسلام کے ارشادات فرمودات رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں آپ علیہ اسلام کو 21رمضان المبارک کو ابن ملجم کے حملے میں شہید ہوئے۔
