وزیرآباد(نا مہ نگار)ضلع بھر کی صنعتوں اور کاروبار کی ترقی کے لئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پلیٹ فارم سے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر چیمبر سید مظاہر حسین زیدی نے چیمبر کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز میں نوٹیفکیشن کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمن، نائب صدر راشد رفیق بھٹہ, صدر بابائے صحافت پریس کلب افتخار احمد بٹ، سید ثمر رضا اور ڈاکٹر خالد محمود بھی موجود تھے سید مظاہر حسین زیدی نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے قیام سے متلعقہ شعبوں کے مسائل کو اجاگر کرنے ان کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے میں مدد ملے گی اور ان شعبوں،صنعتیں اور کاروبار ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پرملک طارق جاوید کو چیئرمین امپورٹ، محمد خالد مغل کو مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز، مختار احمد کو فش اینڈ فاسٹ فوڈ،پروفیسر محمد شبیر رانا ایجوکیشن، ندیم اختر الیکٹرو پلیٹنگ کیمکل اینڈ پالشنگ مٹیریل، سید شبیہ الحسن کو ھومیوپیتھی، سمیع الحسن خالد کو ویڈیو فلمز اینڈ فوٹوگرافی کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین اور محمد طارق طور کو امپورٹ ایکسپورٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین کی تقرری نوٹیفکیشن دئیے گئے۔
