احتجاجی و یکجہتی ریلی بسلسلہ شہادت رہبرِ مسلمین آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی خامنہ ائ و یوم القدس

Spread the love

یومِ یکجہتی غزہ، اقصیٰ، فلسطین و ایران (رپورٹ مرزا طارق محمود)
آج 23 رمضان المبارک 1447ھ بمطابق 13 مارچ 2026ء

یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ قصر بتول تا ٹانڈہ چوک جلال پور جٹاں ضلع گجرات سے القدس ریلی نکالی گئی، جس میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات، تنظیموں، ماتمی سنگتوں نے بھر پور شرکت کی۔
ریلی سے رہنما شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات علامہ محمد اصغر یزدانی، پرنسپل جامعہ آثار فاطمہ شیخ چوگانی مولانا جواد حسین جوادی ، تحصیل صدر جماعت اسلامی ڈاکٹر مدبر صدیق ، رہنما تحریک منہاج القرآن قاری قاسم تنویر نقشبندی نےخطاب کیا۔
آخر میں مولانا مشتاق حسین علوی نے دعا فرمائی۔۔

ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں شیعہ سنی برادران اور علماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں