وزیرآباد:(نامہ نگار) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور کا سول اسپتال وزیرآباد کا دورہ ،چند روز قبل پولیس اور ڈیوٹی ڈاکٹر کے درمیان تنازعہ پر ایم ایس اسپتال اور ڈاکٹرز سے گفتگو کی اور معاملہ میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے بتایا کہ باہمی معاملات کو خوش اسلوبی و عزت اور وقار سے حل کیا جائے گا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال ڈاکٹر نعیم اللہ نے انہیں اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر راٹھور نے بتایا کہ چند روز کے اندر امراض جگر میں مبتلا مریضوں کی سہولت کے لیے پی سی آر ٹیسٹ مشین سول اسپتال وزیرآباد میں فنکشنل ہو جائے گی جو جگر کے مریضوں کو مہنگے ٹیسٹ میں ایک سہولت اور شہر میں علاج کی دستیاب سہولیات میں بہترین اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ آرتھو پیڈک کا شعبہ آرتھو پیڈک سرجن کی جانب سے چھٹی پر جانے کے بعد خالی ہے جس پر ڈاکٹر محسن باجوہ کا تعین کر دیا گیا ہے انہوں نے سرجن و کنسلٹنٹس سے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات میں ہر ممکن تعاون کریں مریضوں کو سہولیات بہم پہنچائیں یہ ہمارا منصبی فرض بھی ہے اور اخلاقی و شرعی ذمہ داری بھی ۔
