جامکے چٹھہ میں نادرا کاؤنٹر کا افتتاح،

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)جامکے چٹھہ میں نادرا کاؤنٹر کا افتتاح، عوام کو شناختی دستاویزات کی سہولت میسر۔مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری بلال فاروق تارڑ اور ایم پی اے چوہدری عدنان افضل چٹھہ نے جامکے چٹھہ میں نادرا کاؤنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر مقامی معززین، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے بلال فاروق تارڑ اور ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ جامکے چٹھہ میں نادرا کاؤنٹر کے قیام سے یونین کونسل جامکے چٹھہ اور اس کے گردونواح کے ہزاروں شہریوں کو شناختی کارڈ، فارم “ب” اور دیگر نادرا دستاویزات بنوانے کی سہولت مقامی سطح پر میسر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل شہریوں کو شناختی دستاویزات کے حصول کے لیے دور دراز شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا جس سے انہیں وقت اور اخراجات دونوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم اب نادرا کاؤنٹر کے قیام سے عوام کو بڑی آسانی فراہم ہوگی۔انہوں نےجامکے چٹھہ کی عوام کے لئےجلد سوئی گیس کی فراہمی کی یقین دہانئ بھی کروائی۔ مقامی شہریوں نے نادرا کاؤنٹر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایم این اے بلال فاروق تارڑ اور ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے علاقے کے عوام کو بھرپور فائدہ حاصل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں