رمضان المبارک نہایت بابرکت اور مقدس مہینہ ہے

Spread the love

وزیرآباد:(نامہ نگار) رمضان المبارک نہایت بابرکت اور مقدس مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ہدایت کے لیے قرآن کریم نازل فرمایا۔ یہ مہینہ رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا پیغام لے کر آتا ہے اور مسلمانوں کو اپنے رب کے قریب ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر بابائے صحافت پریس کلب افتخار احمد بٹ نے سینئر صحافی سید ضمیر کاظمی کی جانب سے رکھے افطار ڈنر میں گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر میاں شہباز احمد،مہر زاہد ساجد حسین بٹ،نعیم میو،ندیم مغل،جمشید شہزاد،چوہدری عظمت سمیت بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے ممبران،پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور مقامی کاروباری افراد کی بڑی تعداد شریک تھی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ اپنی بے شمار رحمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے، جہنم کی آگ کو ٹھنڈا کر دیا جاتا ہے اور گناہگار بندوں کی توبہ قبول کی جاتی ہے۔ یہ مہینہ ہمیں صبر، برداشت، تقویٰ اور اخوت کا درس دیتا ہے اور ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے مطابق ڈھالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں