وزیرآباد(نا مہ نگار) مرکزی جامع مسجد غوثیہ،مرکز فیضان شیخ القرآن میں جلسہ دستار فضیلت کا انعقاد کیا گیا جسمیں ایم این اے بلال فاروق تارڑ،ایم پی اے وقار چیمہ،صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی،صاحبزادہ محمد عارف ہزاروی،مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،بابو شعیب ادریس،ڈاکٹر کیپٹن (ر) محمد رفیق فضل،گوھر رشید،شرجیل گوھر،میر ماجد علی سالار،ملک محمد یوسف چاند،محمد اعظم کلیر،احمد یار وڑائچ،افتخار حسین صدیقی،پیر خرم جان حق،عمران رسول بٹ،پیر حبیب الرحمن،راشد رفیق بھٹہ،ڈاکٹر باذل رفیق،مصحف آصف ہزاروی،سعید بٹ،میاں جواد یعقوب،محمد ادریس سپال ایڈووکیٹ،پروفیسر ارشد بخاری،محمد عباس چوہان،حاجی نجیب الرحمن،ڈاکٹر نثار احمد سمیت معززین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں علماء کرام کی دستار بندی کی گئی۔ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید سب سے مقدس اور سب سے عظیم کتاب ہے جوتاریکیوں کو اجالوں میں بدل دیتی ہے، کفر و شرک کے تابوت کی آخری کِیل اور پوری مخلوقِ انسانی کیلئے اللہ کی طرف سے اتارا ہوا سب سے آخری اور سب سے جامع قانون ہے،دنیا کی محدود زندگی کے ذریعے آخرت کی لامحدودزندگی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے رب کائنات کے بنائے اسلامی طریقوں کے مطابق زندگی گزارنا ہوگی،ہماری زندگی کا مقصد رب کریم کی عظمت اور واحدانیت کا پرچار کرنا اور ہر انسان تک اس پیغام کو پہنچانا جو اس مقصد کے مطابق زندگی گزارتا ہو اس سے رب کریم راضی ہوکر جنت عطاء کرے گا۔منتظم اعلیٰ دورہ تفسیرالقرآن لخت جگرجانشین شیخ القرآن پیرپروفیسرڈاکٹر محمدآصف ہزاروی نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم دینے لینے والے دونوں ہی رب کریم کی رحمتوں برکتوں کے حق دارٹہرتے ہیں،قرآن پاک کی اپنے سینوں میں محفوظ کرنے والے رب کریم کے ہاں بڑے مرتبوں والے ہیں کیونکہ یہ کتاب کلا م الٰہی پہلے اس کے ذریعے رب کائنات اپنی مخلوق سے مخاطب ہوتا ہے اوراپنی مخلوق کوحکمت ودانا ئی سے بھرپورراہنمائی عطا کرتا ہے، عید پر اپنے ہمسائیوں رشتہ داروں کا بھی دھیان رکھیں اور مستحق افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کریں اور نماز قائم کریں صرف عید کی نماز پڑھنے سے روزے قبول نہیں ہونگے۔
