وزیرآباد(نامہ نگار) ترقی یافتہ ممالک نے تعلیم کو اولین ترجیح دے کر معاشی، سماجی اور سائنسی میدانوں میں نمایاں مقام حاصل کیا اس کے برعکس اگر تعلیمی سلسلہ بار بار تعطل کا شکار،حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش، خلیجی خطے میں کشیدگی کے باعث پاکستان میں سکولوں اور کالجوں کو بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر تعلیمی اداروں کو بند کرنا کسی طور بھی دانشمندانہ فیصلہ نہیں۔ان خیالات کا اظہار سی ای او ایجوکیشن اختر علی خان نے نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسنیئر وائس چیئرمین میاں ارسلان،ضلعی صدر عدنان شکر گورائیہ ایڈووکیٹ،تحصیل صدر عیس ایوب،جنرل سیکرٹری وسیم عابد،محمد آصف تارڑ،محمد جاوید بٹ و دیگر بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے نہ صرف طلبہ کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے بلکہ اساتذہ کے تدریسی شیڈول میں بھی خلل پڑتا ہے اور نصاب کی بروقت تکمیل ایک بڑا مسئلہ بن جاتی ہے، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی وجہ سے امتحانات کی تیاری متاثر ہورہی ہے اور طلبہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو تے جارہے ہیں،انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کے فوری احکامات جاری کئے جائیں تاکہ طلباء کوتعلیمی نقصان سے بچایا جاسکے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
