
جہلم ( نمائندہ خصوصی ) چوہدری شاہد شہزاد (اونر زینب مال، اونر عابد اوزری) کی سالگرہ کے موقع پر ایک سادہ مگر پُروقار تقریب کا
انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صدر ملک محمد آصف (القاسم انسٹیٹیوٹ سپیشل بچکان برائے اسلام پورہ جہلم) نے انہیں پھولوں کا خوبصورت گلدستہ اور سالگرہ کا کیک پیش کر کے مبارکباد دی۔
تقریب میں راجہ محمد اکرم (صدر تحصیل روڈ جہلم) اور صحافی بلال رضا بھی شریک ہوئے۔ تمام شرکاء نے مل کر چوہدری شاہد شہزاد کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی صحت، خوشحالی اور کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
