سکندر ملک
ڈسٹرکٹ وزیراباد۔ وسطی قدت اباد کھسڑے چیمہ ہاؤس میں ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیراباد کے سینیئر قانون دان ۔ چوہدری نبیل اعجاز چیمہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی جانب سے ایک گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ایم پی اے جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ لاہور وکلا برادری ڈسٹرکٹ وزیراباد ڈویژن گجرات ڈویژن گجرانوالہ اہم شخصیات اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی بھرپور شرکت ۔افطار ڈنر کے موقع پر سکندر ملک سے بات کرتے ہوئے چوہدری نبیل اعجاز چیمہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں افطار ڈنر کا اہتمام ایک نہایت قابلِ تحسین اقدام ہے۔ ماہِ مقدس میں اس طرح کی اجتماعی سرگرمیاں نہ صرف مستحق اور نادار افراد کے لیے سہولت کا باعث بنتی ہیں بلکہ معاشرے میں بھائی چارے، ہمدردی اور باہمی احترام کو بھی فروغ دیتی ہیں۔
رمضان افطار ڈنر جیسے اقدامات عوام اور اپس کے درمیان موجود فاصلوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جب عوام کے درمیان بیٹھ کر ان کے ساتھ روزہ افطار کرے تو اعتماد کی فضا قائم ہوتی ہے اور ایک مثبت پیغام جاتا ہے کہ عوام کی خدمت اور فلاح کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
اس طرح کے فلاحی اقدامات سے نہ صرف ضرورت مند افراد کی دلجوئی ہوتی ہے بلکہ معاشرے میں یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی کو بھی تقویت ملتی ہے۔ یقیناً یہ روایت اگر مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائے تو عوام اور دوست احباب کے درمیان تعلق مزید مضبوط اور خوشگوار ہو سکتا۔اخر میں تمام انے والے مہمانوں کا سینیئر قانون دان چوہدری نبیل چیمہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے شکریہ ادا کیا ۔
