وزیرآباد(نا مہ نگار) جامع مسجد مہریہ غفوریہ دربار حضرت شیخ القرآن بھٹی کے میں دستار فضیلت،حفاظ کرام میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی اورصاحبزادہ محمد عارف ہزاروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن وسنت پرعمل ہی کامیابی کی ضمانت ہے ہم قرآنی علوم کے ذریعے دنیا کی تاریکیوں کو اجالوں میں بدل سکتے ہیں عقیدہ ختم نبوت ؐ ہمارے ایمان کی اساس دین کی اصل روح ہے کفری نظام کے پیروکار ملک میں بے حیائی لانا چاہتے ہیں ہمیں امریکہ یورپ نہیں اسلامی تہذیب کی ضرورت، عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم مومن کی میراث ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت پر قربان ہونا مسلمان کی گھٹی میں شامل ہے، رمضان المبارک میں گناہوں کی سچے دل سے معافی مانگ کر اللہ کوراضی کرنے والے کامیاب ہوگئے رمضان نے ہمیں صبر،ہمت اوراستقامت کا درس دیا ہے تقویٰ اورپرہیزگاری سے آئندہ زندگی کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے۔
