
جلالپور جٹاں (رپورٹ مرزا طارق محمود)
جلالپور جٹاں میں سابق صدر پریس کلب محمد ایوب بٹ کی نئی شاپ اے بی کلیکشن (AB Collection) کا پروقار افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر مرکزی انجمن تاجران محمد شفیق مغل تھے جنہوں نے اپنے دستِ مبارک سے فیتہ کاٹ کر دکان کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری میر ظہیر احمد، شہباز بٹ، مرزا ثاقب، سینئر صحافی افتخار چوہدری،سینئر صحافی ناصر ملک ۔صدر پریس کلب شاہد ڈار۔ سینئر صحافی آدم بٹ صحافی مہر اعجاز حسین ۔صحافی رانا شاہد پاشا ۔عمران بٹ سابق صدر پریس کلب جلالپورجٹاں مدثر چیمہ عدنان تارڑ ۔ ندیم اقبال بٹ ایڈووکیٹ سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب کے اختتام پر علامہ قاری قاسم تنویر نقشبندی نے نئے کاروبار کے آغاز پر خصوصی دعا کروائی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس کاروبار میں خیروبرکت عطا فرمائے اور اسے دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب ہو۔ شرکاء نے محمد ایوب بٹ کو نئی شاپ کے افتتاح پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
