چوہدری تبسم حسین چیمہ صاحب کی جانب سے ایک عظیم الشان گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

رپورٹ سکندر ملک
رمضان المبارک بروز سوموار ۔
ڈسٹرکٹ وزیر اباد ڈسکہ روڈ کانبانوالہ ۔چیمہ ہاؤس میں ۔سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری تصور حسین چیمہ صاحب اف سپین ۔چوہدری نزاکت حسین چیمہ اف ساؤتھ افریقہ۔چوہدری تبسم حسین چیمہ صاحب کی جانب سے ایک عظیم الشان گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سیاسی وسماجی مذہبی سول سوسائٹی وکلا صحافی برادری کاروباری حضرات اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت ۔
افطار ڈنر کے موقع پر چوہدری تصور چیمہ صاحب نے ۔ یو جی نیوز کے نمائندے سکندر ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رمضان المبارک کی افادیت و اہمیت پر خاصا زور دیا اور واضح کیا کہ رمضان المبارک کا اصل حاصل اللہ کی رضا و خوشنودی ہے نہ کی صرف سحر و افطار کرتے رہنا ہے۔
رمضان المبارک ہمیں صبر و شکر سیکھتا ہیں تو یہ صبر و شکر سارا سال ہماری زندگیوں کا حصہ بھی رہنا چاہئے۔
اللہ رب العزت نے اس رمضان المبارک کی آخری رات تک اپنی مغفرت اور رحمت کو بہت آسان کر دیا۔
اسی ماہ مقدس میں اک عظیم رات لیلۃالقدر بھی موجود ہے جو سراسر مغفرت اور جنت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے
مزید یہ کہ اپنے مال اور وسائل کو اللہ کے دیں کے لئے خرچ کرنا چاہئے اور اپنی اولاد کو دین اسلام سکھائیں تا کہ وہ آپ کے لئے صدقہ جاریہ اور ذخیرہ آخرت بن سکیں۔
اج جب ہم خود اللہ کے دین سے دور ہیں تو ہمارے اولادیں کیسے اللہ کے دین کے قریب آ سکتی ہیں۔ درس کے اختتام پر احباب کے لئے پر تکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
اس پروگرام کے انتظامات چوہدری تصور چیمہ صاحب اور انکی ٹیم نے سر انجام دیئے۔
دعا اور شکریہ کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا۔اخر میں انے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں