امت مسلمہ کو اپنی زندگیاں قران و حدیث کی روشنی میں گزارنی چاہیےعلامہ،محمد ریاض گوندل

Spread the love



اسلام اباد نمائندہ خصوصی، تکمیل قران مجید کے سلسلے میں اج الرحمن مسجد اے جی پی ار کالونی جی 9/2میں ایک عظیم الشان محفل تکمیل قرآن کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا محمد ریاض گوندل نے کہا کہ امت مسلمہ کو اپنی اور اپنے بچوں کی زندگیاں اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنی چاہیے امت مسلمہ کی پریشانیوں کا واحد واحد حل یہی ہے کہ ہم اپنی اور اپنے بچوں کی زندگیاں اسلامی طرز پر گزاریں اسی میں ہماری نجات ھےھم قرآنی تعلیمات پر عمل کر کے دونوں جہانوں میں سرخرو۔ھوسکتے ھیں اس موقع پر خطیب جامع مسجد الرحمن پروفیسر عبدالغفور نجم نے تمام شرکاء علماء کرام نعت خوان حضرات کا شکریہ ادا کیا انتظامیہ کی طرف سے تمام علماء کرام کی خدمت کی گئی اور محفل میں تمام شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی،اس۔پر مسرت موقع پر چوھدری بشیر احمد چیئرمین انتظامیہ مسجد،رانا مشتاق احمد ،سماجی۔ومزھبی شخصیت ملک تنویر نوشاھی قاری ملک شیر باز اعوان اور دیگر معززین نے خصوصی شرکت کی وطن عزیز کے لیے خصوصی دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں