وزیرآباد (نامہ نگار)بچپن کی یادیں انسان کی زندگی کا قیمتی سرمایہ ہوتی ہیں، اور اسکول کے دوست وقت گزرنے کے باوجود دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ اسی جذبے کے تحت مشن ہائی اسکول وزیرآباد کے1992میٹرک کے ساتھی طلبہ 34 سال بعد ایک نجی ریستوران میں افطار ڈنر کے موقع پر دوبارہ اکٹھے ہوئے، جہاں پرانی یادیں تازہ کی گئیں اور بیتے دنوں کو یاد کیا گیا۔تقریب کے میزبان ظہور الہی (سی ای او ایف ٹی آئی) نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کا زمانہ زندگی کا خوبصورت ترین دور ہوتا ہے، جہاں بننے والی دوستیاں عمر بھر ساتھ نبھاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ سب کی زندگیاں بدل گئیں، کسی کی اولادیں جوان ہو چکی ہیں، کچھ دوست بیرونِ ملک ، شہر یا پردیس جا بسے، کچھ مختلف محکموں میں ملازمت سے وابستہ ہو گئے جبکہ کئی اپنے ذاتی کاروبار میں مصروف ہیں۔اس موقع پر رانا شبیر حسین،رانا آصف،لیاقت علی قریشی ایڈووکیٹ، نسیم اختر ،ماسٹر زمان طاہر شاہدی،عمر بٹ،بلال احمد، سرفراز اعجاز،،محمد زمان،اعظم فاروق،عرفان بٹ ،فرخ بٹ ،وسیم مشتاق ،سعید اکبر خان،افتخار عرف بابا ،محمد اصغر نے شرکت کی اس موقع پر ان دوستوں کو بھی یاد کیا گیا جو اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بچھڑ جانے والے ساتھیوں کی یادیں ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گی اور انہیں فراموش کرنا ممکن نہیں۔افطار ڈنر کے اختتام پر تمام دوستوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا اور ہم دوست فرینڈز ویلفیئر ٹرسٹ کی بنیاد رکھیں گے تاکہ ایسے دوست اور کلاس فیلوز جو زندگی کی دوڑ میں کامیابیوں کے زینہ جات طے نہیں کر سکے ان کی کامیابی ممکن بنائی جا سکے ۔
