نئے قائم ہونے والے سرجیکل آئی سی یو کے افتتاح کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

Spread the love

ہسپتال کے ڈائریکٹر، متعلقہ شعبوں کے سربراہان، ڈائریکٹر فنانس، نرسنگ ڈائریکٹر، اور انتظامی افسر نے اجلاس میں شرکت کی۔

صوابی(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق قائم مقام میڈیکل ڈائریکٹر کی زیر صدارت نئے قائم ہونے والے سرجیکل آئی سی یو کے افتتاح کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر، متعلقہ شعبوں کے سربراہان، ڈائریکٹر فنانس، نرسنگ ڈائریکٹر، اور انتظامی افسر نے اجلاس میں شرکت کی۔ضروری بھرتیوں اور آلات کی خریداری سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکاء نے یونٹ کے موثر آپریشنلائزیشن کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تجاویز شیئر کیں۔ قائم مقام میڈیکل ڈائریکٹر نے HR مینیجر کو بھرتی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی، جبکہ BME ٹیم کو سامان کی ایک جامع فہرست تیار کرنے کا کام سونپا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں