اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ صاحب نے چھپر ایریا کا دورہ کیا

Spread the love

انسدادِ تجاوزات – چھپر ایریا

اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ صاحب نے چھپر ایریا کا دورہ کیا جہاں انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ٹائم لائن کے مطابق مقامی رہائشیوں کی طرف سے تجاوزات رضاکارانہ طور پر ہٹائی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر شہریوں کے تعاون کو سراہا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ عوامی راستوں اور سرکاری جگہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھا جائے تاکہ علاقے میں نظم و ضبط اور آمدورفت کو بہتر بنایا جا سکے۔

کبڈی گراؤنڈ چک ستیا کا سنگِ بنیاد
اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد جواد حسین پیر زادہ صاحب نے آج چک ستیا میں کبڈی گراؤنڈ کے قیام کے لیے باقاعدہ طور پر سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ اس منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بہتر کھیل کے مواقع فراہم کرنا اور مقامی سطح پر کھیلوں کو ترقی دینا ہے۔

کبڈی گراؤنڈ کی تکمیل سے علاقے کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور کھیلوں کے مثبت رجحان کو فروغ دینے کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم میسر آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں