اچانک معائنہ – گکھڑ
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ صاحب نے ٹوٹل پیٹرول پمپ گکھڑ کا اچانک دورہ کیا۔ معائنہ کے دوران فیول ڈسپنسنگ مشینوں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو نوزلز میں پیمائش کم پائی گئی۔
قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس موقع پر واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ صارفین کے حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی بددیانتی برداشت نہیں کی جائے گی
