اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ صاحب کی ہدایات پر جی ٹی روڈ پر واقع PSO پمپ (ساہی پیٹرولیم) کا اچانک معائنہ

Spread the love

اچانک معائنہ – جی ٹی روڈ پیٹرول پمپ

اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ صاحب کی ہدایات پر جی ٹی روڈ پر واقع PSO پمپ (ساہی پیٹرولیم) کا اچانک معائنہ کیا گیا۔ معائنہ کے دوران فیول ڈسپنسنگ مشینوں کی چیکنگ کی گئی جس میں پانچ لائنز میں پیمائش کم پائی گئی۔

مقررہ معیار کی سنگین خلاف ورزی پر قواعد و ضوابط کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے پمپ کو سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر واضح کیا گیا کہ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات بلا امتیاز جاری رہیں گے اور کسی بھی قسم کی بددیانتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں