وزیرآباد (نامہ نگار) گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الفطر کے موقع پر صفائی پلان جاری کر دیا چاند رات سے عید کے تینوں دن ڈبل شفٹ میں صفائی ورکرز کام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وزیرآباد کے مینیجر عامر بشیر نے صفائی کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ عید کے موقع پر بہترین صفائی کی جائے گی جس کے لیے صفائی پلان جاری کر دیا گیا ہے میٹنگ میں
ایریا مینجر وزیر اباد عبدالرحمن بٹ، ایریا مینیجر گکھڑ بلال مقبول، ایریا مینیجر علی پور چٹھہ زین افضال چٹھہ، عدیل سیف چٹھہ فلیٹ مینجرعمران حبیب اور ڈپٹی مینجر HR غلام مرتضیٰ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے لیے عید گاہوں اور مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ چاند رات سے ستھرا پنجاب کے ورکرز ڈبل شفٹ میں صفائی ستھرائی کا کام کریں۔انہوں نے بتایا کہ سپروائزرز اپنے اپنے علاقہ کے ذمہ دار ہونگے جبکہ صفائی کی نگرانی کے لیے ٹیمیں مختلف علاقوں کا دورہ کرتی رہے گی عید الفطر ایک مقدس اور خوشی کا تہوار ہے وزیرآباد کے صفائی ورکرز اپنے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کریں گے انہوں نے تمام سپر وائزرز سینٹری انسپکٹرز کو اپنے اپنے علاقوں کی بہترین صفائی کی تلقین کی ہے
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
