دو بہنوں کا اکلوتا بھائی، گھر کا واحد سہارا حادثے میں ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گیا

Spread the love

دو بہنوں کا اکلوتا بھائی، گھر کا واحد سہارا… نعمان سلیم
آج گوئیں نالہ روڑ پر دردناک حادثے میں ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گیا۔
وہ جو بہنوں کی امید تھا، والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک تھا، آج اچانک بچھڑ کر دلوں میں ایک ایسا خلا چھوڑ گیا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔
نعمان سلیم کا تعلق قریش محلہ سون چوکی سے تھا
گھر کا ہر کونا اس کی یاد میں سوگوار ہے، بہنوں کی آنکھیں اشکبار اور دل غم سے نڈھال ہیں۔ یہ صدمہ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں… 💔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں