ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری

Spread the love


جہلم ( بلال رضا ) ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری اسی سلسلے میں عید کی آمد کے موقع پر شہداء کی فیملیز میں عید گفٹس تقسیم کیے گئے، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے شہید کانسٹیبل زین خالد کی فیملی سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور عید کی خوشیوں میں انہیں شریک کرنے کے لیے عید کی آمد پر تحائف پیش کیے، پولیس شہداء ہمارے ہیروز ہیں اور ان کی فیملیز کی دیکھ بھال محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد جاری رکھی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں