مسلم لیگ ن مانچسٹر کے صدر نبیل بٹ اور کاروباری شخصیت شیراز بٹ نے مسجد قادریہ جیلانیہ لانگ سائیڈ میں گرینڈ کمیونٹی افطار کا انعقاد کیا

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
جس میں گریٹر مانچسٹر کی بزنس کمیونٹی مزہبی اور سیاسی راہنما اور مقامی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں کریم گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین۔ چودھری عبدالکریم -چودھری سکندر نواز – باسط بٹ – کونسلر شہباز سرور – مزمل حسین باجوہ – چودھری ہارون افضل کھٹانہ – محمد یوسف – چودھری سعید اللہ مدبر – رانا اسلم ضیاء – محمد منشاء-چودھری مون علی – راجہ سجاد حسین اور دوسرے شامل تھے – اس موقع پر میزبان نبیل بٹ اور شیراز بٹ نے افطار پارٹی میں شریک تمام افراد کا شکریہ ادا کیا -انکا مزید کہنا تھا کہ رمضان برکت کا مہینہ ہے – آج ہمارے افطار ڈنر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ اور مقامی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – تقریب میں موجود دوسرے شرکاء نے نبیل بٹ اور شیراز بٹ کو اگرینڈ افطار پارٹی پر دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ دونوں بھائیوں نے ھمیشہ کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا – اس سے آپس میں محبت اور اتفاق میں اضافہ ھو تا ہے – اور ایسی تقاریب سے کمیونٹی کو مل بیٹھنے کا موقع بھی ملتا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں