*عید کی خوشیوں کو غم میں نہ بدلیں*

Spread the love

ڈسٹرکٹ وزیر اباد۔سکندر ملک سے ملاقات ۔اے ایس پی وزیراباد فراست اللہ افریدی صاحب پولیس کی جانب سے واضح اعلان کیا گیا ھے کہ عید کی رات ہوائی فائرنگ ۔اتش بازی۔ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ھوائی فائرنگ۔اتش بازی اور ون ویلنگ ایک خطرناک اور جان لیوا عمل ھے، جس سے معصوم لوگوں کی جان جا سکتی ھے۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ عمل سے گریز کریں اور اپنے پیاروں سمیت دوسروں کی زندگیوں کا بھی خیال رکھیں۔
والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں، اور نوجوان اس غیر قانونی اور خطرناک عمل سے دور رہیں۔
آئیں عید کو خوشیوں، امن اور محبت کے ساتھ منائیں، نہ کہ خوف اور حادثات کے سائے میں۔
📢 ڈسٹرکٹ وزیر اباد پولیس
“آپ کی حفاظت، ہماری ذمہ داری”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں