جامعہ شمسیہ قمر العلوم اولڈھم میں جشنِ ختمِ قرآن پر روحانی محفل کا انعقاد ۔ جید عالم دین نے شب قدر کی فضیلت و اہمیت اور امت مسلمہ کے اتحاد پر خصوصی خطاب کیا ۔

Spread the love


اولڈھم عارف چودھری

سرزمینِ اولڈھم میں انوار و تجلیات کی بارش جامعہ شمسیہ قمر العلوم کے زیرِ اہتمام  (28 رمضان المبارک) کو جشنِ ختمِ قرآن  کے پروقار موقع پر خصوصی محفل کا انعقاد ۔ عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس بابرکت محفل کی سرپرستی بانیِ جامعہ حضرت علامہ مولانا محمد اسلم سیالوی صاحب نے کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی، ممتاز انٹر نیشنل مزہبی اسکالر اور مبلغِ اسلام علامہ مفتی خان محمد قادری صاحب (بانی و مہتمم القرآن یونیورسٹی لاہور) نے “فلسفہ لیلۃ القدر” کے عنوان پر انتہائی ایمان افروز خطاب فرمایا، جس میں انہوں نے شبِ قدر کی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ صدارت بانی و چیئرمین ممتاز عالم دین مولانا قاری عبدالشکور قادری نے فرمائ – برطانیہ کے ممتاز عالم دین مولانا عطا المصطفی سیفی -مولانا قاری شفیق الرحمن قادری ۔ مولانا قاری عبد الشکور قادری نے امت مسلمہ کو پیغام دیا کہ امت مسلمہ پر موجودہ آزمائش کی سب سے بڑی وجہ قرآن مجید کی تعلیمات سے دوری اور آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پر عمل نہ کرنا ہے۔ جامعہ شمسیہ قمرالعلوم کے پیش رو امام و سرپرست اعلیٰ مولانا قاری محمد اسلم سیالوی نے کہا کہ مسجد ہذا کی انتظامیہ اور مقامی کمیونٹی کا دلی شکریہ ادا کیا جنکی مالی معاونت سے روح پرور اور ایمان افروز محفل کا انعقاد ممکن ہوا ۔اور مسجد کی توسیع پر تعاون کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا – نوجوان نسل کے لیے حضرت مولانا پروفیسر صاحبزادہ محمد معصوم صاحب نے انگریزی زبان میں خصوصی خطاب کیا، جبکہ پورے پروگرام کی نقابت کے فرائض مولانا قاری اسلم سیالوی اور خطیبِ جامعہ علامہ قاری راحت محمود صاحب نے انتہائی احسن طریقے سے انجام دیے۔اس موقع پر قاری و حافظ محمد عمران اعظم صاحب اور خادم القرآن علامہ مولانا الحافظ القاری بھی موجود رہے۔ ادرہ جامعہ شمسیہ کے صدر چودھری منیر احمد نے
روحانی محفل میں شر لاء کا شکریہ ادا کیا – صنم سویٹ کے حاجی جاوید اقبال صاحب اور انکے بیٹے صاحبزادہ ابوبکر نے مٹھائ کا تحفہ بھیجا – علماء کرام کو ادارے کے صدر چوہدری منیر احمد – مولانا قاری اسلم سیالوی اور انتظامیہ کی جانب سے تحائف گئیے گئے -اپروگرام کے اختتام پر داتا کیٹرنگ کے چودھری سجاد برادران، ان کے والدین، بزرگوں اور دیگر تمام مرحومین کے لیے اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے جمع کیا گیا صدقہ فطر (5 پاؤنڈ فی کس) پاکستان کے دینی مدارس کو ارسال کرنے کا عزم دہرایا گیا۔ تمام حاضرین کے لیے لنگر کا بھی وسیع اہتمام کیا گیا تھا۔

جامعہ شمسیہ قمرالعلوم اولڈہم میں ختم قرآن مجید کے سلسلے میں رکھی گئی روحانی محفل میں شریک اہل ایمان کی ارواح کو جلا بخشنے کے لیے جید علماء دین نے لیلتہ القدر کی فضیلت و اہمیت بیان کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں