السادات گراؤنڈ ریلوے میں عید الفطر کے موقع پر دوستانہ کرکٹ میچ، خان خدا داد خان مرغزانی کلب کی شاندار فتح

Spread the love


نیوز رپورٹ بیوروچیف بلوچستان ملک بشیر احمد مندوانی رند السادات گراؤنڈ ریلوے میں عید الفطر کے موقع پر دوستانہ کرکٹ میچ، خان خدا داد خان مرغزانی کلب کی شاندار فتح
السادات گراؤنڈ ریلوے میں عید الفطر کی خوشیوں کے موقع پر ایک شاندار دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا، جو السادات الفتح کلب اور خان خدا داد خان مرغزانی کلب کے درمیان منعقد ہوا۔
میچ کے آغاز پر السادات الفتح کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10 اوورز میں 154 رنز کا عمدہ ہدف دیا۔ ٹیم کی جانب سے نیاز سومرو نے شاندار 69 رنز جبکہ الطاف مری نے 32 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں خان خدا داد خان مرغزانی کلب نے زبردست کھیل پیش کیا۔ زاکر جمالی اور صدام شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ زاکر جمالی نے 75 اور صدام شاہ نے 46 رنز اسکور کیے، اور ٹیم نے آخری اوور میں ہدف حاصل کرکے 9 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی۔
میچ کے مہمانِ خصوصی معروف اسپورٹس شخصیت ملک ببرک جدون تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں سے تعارف کیا اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون بھی کیا۔
میچ کے امپائرز جبار سومرو اور صادق ابڑو تھے، جبکہ کمنٹری کے فرائض سید حاجی شاہ اور نذیر لغاری نے انجام دیے۔ اسکورنگ مستقیم ابڑو نے کی۔
میچ کے اختتام پر جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں میں کیش پرائز تقسیم کیا گیا، جبکہ مہمانِ خصوصی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
اس موقع پر شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی، جنہوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور میچ کو خوب انجوائے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں