
.شہید سیاچن کیپٹن معظم علی شہید کے والد محترم ڈاکٹر میجر یوسف اختر آج اس دنیا فانی سے کُوچ فرما گئے
انا للہ وانا الیہ راجعون جنازہ میں جہلم کے سماجی سیاسی شخصیت کے علاوہ ڈاکٹر صاحبان اور شہر کی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔


ڈاکٹر میجر یوسف اختر نہایت ہی درد دل رکھنے والے انسان تھے انوں نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی، انوں نے اپنے شہید بیٹے کیپٹن معظم علی ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال قائم کیا ۔جس میں ہزاروں فیملیز فری علاج معالجہ سے مستفید ہو رہی ہیں اس کے علاوہ ان کا ایک بیٹا ذہنی پسماندہ بیٹا تھا جس کی خاطر انہوں نے جہلم شہر میں القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان کا ادارہ کھولا جس میں اج س سے زائد بچے مفت تعلیم اور ہنر سیکھ رہے ہیں اس کے علاوہ معظم سکل سنٹر یہاں پر مختلف شعبوں میں ہنر سکھایا جاتا ہے
مرحوم ڈاکٹر یوسف اختر نے اپنی پوری زندگی ہی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان کی اگے کی منزلیں اسان فرمائے امین ثم امین
