ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی اور پیمائش کی جانچ پڑتال کے لیے کریک ڈاؤن

Spread the love

جہلم( بلال رضا) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی اور پیمائش کی جانچ پڑتال کے لیے کریک ڈاؤن؛ اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران اسٹاک کی موجودگی اور پیمائش کے نظام کو چیک کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے معائنے کے دوران پیٹرول پمپس پر نصب مشینوں کی پیمائش کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود صارفین سے سروسز کے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے اور کم پیمائش کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ انتظامیہ کا مقصد شہریوں کو مقررہ نرخوں پر معیاری ایندھن کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اسٹاک کی صورتحال کو شفاف رکھیں اور کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ہے اور عوام کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والے پمپس کو بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں