جہلم ( بلال رضا ) سوہاوہ قصاب محلہ میں افسوسناک واقعہ، نومولود بچی خالی پلاٹ سے برآمد، ریسکیو 1122 نے بچی کو محفوظ کر لیا
تفصیلات:
قصاب محلہ، جامع مسجد سوہاوہ کے قریب خالی پلاٹ سے نومولود بچی برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو محفوظ کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔
پیغام:نومولود بچوں کو لاوارث چھوڑنا جرم ہے، مشکل میں فوری 1122 پر اطلاع دیں۔
