امریکہ،ایران اور اسرائیل کی لڑائی میں پاکستان کا شعبہ تعلیم زبوں حالی کا شکار ہوچکا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) امریکہ،ایران اور اسرائیل کی لڑائی میں پاکستان کا شعبہ تعلیم زبوں حالی کا شکار ہوچکا ہے اور کوئی بھی ایشو ہو تو نزلہ محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام چلنے والے سرکاری اور نجی سکولز پر پرھتا ہے اور ادارے طویل مدت کے لئے تا حکم ثانی بند کردیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے طلباء وطالبات کا زبردست تعلیمی نقصان ہورہا ہے اور دکھتا ہے کہ موجودہ حکمران بچوں کو جاہل اور ان پڑھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ملک شکیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں تمام ادارے روٹین کے مطابق کام کررہے ہوتے ہیں لیکن تمام تر نزلہ تعلیمی اداروں پر ہی گرتا ہے اور امن ہو یا جنگ کی صورتحال حکومت فوری طور پر سکولوں کی بندش کا حکمنامہ جاری کردیتی ہے جسکی وجہ سے طالب علم لاپرواہ ہو کر دیگر ناپسندیدہ عوامل میں دلچسپی لے رہے ہیں اور پڑھائی سے کوسوں دور ہوچکے ہیں،ملک شکیل احمد نے کہا کہ جن ممالک میں جنگ کی صورتحال جاری ہے وہاں پر تعلیمی ادارے حسب معمول کام کررہے ہیں لیکن ہمارے ملک میں سب سے پہلے تعلیمی اداروں کو بند کردیا جاتا ہے جسکی وجہ سے تعلیم کا معیار انتہائی گراوٹ کا شکار ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں