اس جنگ کورکواکر خطے میں امن کی بحالی کے لئے کوئی کردار ادا کرسکیں

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار)پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا زاہد الراشدی نے امریکہ اور ایران کی جنگ میں پاکستان کے سفارتی کردار پر تبصرہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ ہما رے لئے اعزاز کی بات ہوگی کہ اس جنگ کورکواکر خطے میں امن کی بحالی کے لئے کوئی کردار ادا کرسکیں اور ہم اس کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں لیکن توجہ طلب بات یہ ہے کہ جنگ میں تو اسرائیل بھی پوری طرح شریک ہے بلکہ اس کا اصل فریق ہے مگر جنگ بندی کی کوششوں میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں ہے کہ جنگ بندی کا اس پر کیسے اطلاق ہوگااصل مسئلہ اسرائیل کو جنگ بندی کاپابند بنانا ہے جو جس نے اب تک جنگ بندی کے کسی معاہدے کو قبول نہیں کیا اور تمام تر معاھدات اخلاقیات اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے سنگدلانہ جارحیت کومسلسل جاری رکھنے پر تلا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس جنگ کو رکوانے کی ہر کوشش کا خیر مقدم کرتے ہو ئے اس کی محنت کرنے والے سب حضرات سے ہماری گذارش ہے کہ اسرائیل کو پابند بنانے کے لئے بھی کوئی ماحول بنائیں ورنہ جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں