وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں منعقدہ ایک اہم اجلاس

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں ضلع وزیرآباد کی صنعتی تجارتی اور برآمدی ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق۔ اجلاس کی صدارت صدر وزیرآباد چیمبر سید مظاہر حسین زیدی نے کی جبکہ اجلاس میں چیئرمین ہنٹنگ سپورٹس نائف سورڈز اینڈ ایسسریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان ندیم عبد اللہ وڑائچ بانی ایگزیکٹو باڈی ممبر ایاز محمود چاند اور چیئرمین مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اسٹینڈنگ کمیٹی محمد خالد مغل نے شرکت کی۔
اجلاس میں حکومت پاکستان کے وژن اڑان پاکستان
30 ۔2026 کے تحت ضلع وزیرآباد کو ایک مضبوط صنعتی اور برآمدی مرکز بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ وزیرآباد میں زراعت سروسز صنعت صحت اور تعلیم کے شعبوں کو مربوط انداز میں ترقی دی جائے تاکہ مقامی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکے اس موقع پر صدر چیمبر سید مظاہر حسین زیدی نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہںوئے یقین دہانی کروائی کہ وزیرآباد کی کاروباری برادری کے مفادات کا ہر سطح پر تحفظ کیا جائے گا اور ان کی مؤثر نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔
چیئرمین ندیم احمد وڑائچ نے کہا کہ وہ وزیرآباد چیمبر کے پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اور تمام ممبران کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گے
چیئرمین مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد خالد مغل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہںوئے کہا کہ وزیرآباد کو گولڈن اکنامک ٹرائی اینگل سٹیز کے برابر مقام دلانے کے لیے ضروری ہںے کہ کاروباری برادری متحد ہںو کر نئے ضلع وزیرآباد کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرے اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ وزیرآباد میں موجود سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرامز کا آغاز کیا جائے اور وزیرآباد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کو جلد از جلد فعال بنایا جائے تاکہ صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ایک مضبوط اور فعال ادارہ بنایا جائے گا اور تمام متعلقہ شعبوں میں ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے تحت عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں