ایف آئی اے پشاور نے جعلی آکسفورڈ کتابوں کی فروخت میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی۔

Spread the love

یاد رہے کہ کارروائی ایس ایچ او طلحہ زمان کی سربراہی میں کی گئی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق ایف آئی اے پشاور کی بڑی کارروائی، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے جعلی آکسفورڈ (OUP) کتابوں کی فروخت میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ رنگ روڈ پشاور پر چھاپہ مارا گیا، کارروائی ایس ایچ او طلحہ زمان کی سربراہی میں کی گئی، ٹیم میں ایس آئی ظہور علی، ایس آئی فہداللہ خان، اے ایس آئی شیراز اور ہیڈ کانسٹیبل محمد آصف شامل تھے، کارروائی کے دوران 471 جعلی کتابیں برآمد ملزمان میں ریٹیلر، ڈسٹری بیوٹر اور مین سپلائر بھی شامل تھے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 17/26 درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں