ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر “ارتھ آور 2026” کے عالمی دن کے موقع پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا،

Spread the love

​
جہلم: ( بلال رضا) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر “ارتھ آور 2026” کے عالمی دن کے موقع پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا، جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف عملی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ بابر، ڈی ای او لٹریسی میمونہ انجم اور ڈپٹی کمشنر کے پرسنل سٹاف آفیسر عمر بٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
​ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے اس موقع پر بچوں میں پھلوں اور پھولوں کے پودے بھی تقسیم کیے اور انہیں ماحول دوستی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بچوں کو ترغیب دی کہ وہ ان پودوں کی خود دیکھ بھال کریں تاکہ ان میں فطرت سے محبت اور ذمہ داری کا احساس پیدا ہو سکے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے کلین اینڈ گرین ویژن کے تحت ضلع بھر میں ہریالی لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
​ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ بابر نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ ڈی ای او لٹریسی میمونہ انجم نے تعلیمی سطح پر شجرکاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ میں ماحولیاتی شعور بیدار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے پرسنل سٹاف آفیسر عمر بٹ نے بھی شجرکاری مہم میں شرکت کی اور پودا لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں