
( رپورٹ بیوروچیف بلوچستان ملک بشیر احمد مندوانی رند) آل سبی سلطان پریمئر لیگ: آیان فائٹر کلب کی شاندار فتح، سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
سبی: آل سبی سلطان پریمئر لیگ کا آج ایک اہم اور بہترین میچ آیان فائٹر کلب اور اشرف ہیروز کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کے آغاز پر اشرف ہیروز کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اشرف ہیروز کلب نے مقررہ اوورز میں 107 رنز کا ہدف دیا، جس میں غلام حسین مری نے 28، اعظم خجک نے 24 جبکہ قاسم رند نے 16 رنز اسکور کیے۔ آیان فائٹر کلب کی جانب سے امجد سیلاچی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں آیان فائٹر کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ بابر باقی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 16 گیندوں پر 36 رنز بنائے، جبکہ ملک سلطان نے 18 اور نوید ڈومکی نے 17 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔ آیان فائٹر کلب نے ہدف نویں اوور میں پورا کرکے میچ اپنے نام کر لیا اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کے مہمانِ خصوصی سبی و کچھی کے قبائلی و سماجی شخصیت ٹکری لیاقت علی رئیسانی تھے، جن کے ہمراہ ملک شاہجہان چاچڑ اور منور احمد بھی موجود تھے۔
میچ میں امپائرنگ کے فرائض ملک سعد اللہ مرغزانی، جبار سومرو اور ہمایوں خجک نے انجام دیے، جبکہ کمنٹری سید حاجی شاہ، قاسم خان مرغزانی اور وڈیرہ ناصر رند نے کی۔ میچ کی لائیو کوریج پرویز احمد چانڈیو نے کی۔
گراؤنڈ میں شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو خوب سراہا اور میچ سے بھرپور لطف اٹھایا۔
