
رپورٹ سکندر ملک ۔
ڈسٹرکٹ وزیراباد۔جی ٹی روڈ ویر وکے چیمہ کے رہائشی سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری اعجاز احمد چیبہ کے صاحبزادے ۔ سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری علی نواز چیمہ صاحب ۔ چوہدری ارتضا حیدر چیمہ کے بھائی ۔چوہدری احمد علی چیمہ کے چاچا جان ۔چوہدری سجاول اعجاز چیمہ کی دعوت ولیمہ کی تقریب ایگزیکٹو مارکی گکھڑ میں منعقد ۔مہمانوں کی امد کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری۔ دعوت ولیمہ میں
میزبان فیملی کی جانب سے پنجاب روایات کا مان برقرار رکھتے ہوئے انے والے مہمانوں کے اوپر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس کے علاؤہ مختلف مکاتب فکر افراد کو بھی مدعو کیا گیا جس میں علاقے کے ایم این اے ایم پی اے ڈاکٹر صاحبان ۔کاروباری حضرات ۔ معزز علماء کرام سرکاری آفیسران ۔سیاسی و سماجی شخصیات ۔رشتہ داروں اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت ۔دلہن کی طرف سے انے والے رشتہ داروں کے اوپر پھول کی پتیاں نچھاور کی گئی اور ہار پہنائے گئے ۔انے والے مہمانوں کی بہترین کھانوں سے خاطر تواضع کی گئی۔ اس موقع پر انے والے معزز مہمانوں کا کہنا تھا ۔
ولیمہ، سنت رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد ہونے والی ایک خوشی کا موقع ہوتا ہے جس میں دلہن اور دلہا کے اہل خانہ، دوست اور رشتہ دار ایک ساتھ جمع ہو کر خوشی مناتے ہیں۔ یہ ایک اسلامی روایت ہے اور اس کا مقصد شادی کی خوشی کو لوگوں کے ساتھ بانٹنا اور معاشرتی تعلقات کو مضبوط کرنا ہوتا ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ولائمہ کے انعقاد کو پسند فرمایا اور اس میں شرکت کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ولیمہ کی تقریب، محض ایک خوشی کا موقع نہیں ہوتی، بلکہ اس کے ذریعے خاندان اور دوستوں کے درمیان محبت، تعاون اور بھائی چارہ بڑھتا ہے۔ اس میں کھانے کی تقسیم، محبت بھری باتیں اور دعاؤں کا تبادلہ ہوتا ہے جو نئے جوڑے کی زندگی میں برکتیں لے کر آتا ہے۔ اخر میں دولہا کے والد چوہدری اعجاز احمد چیمہ اور رشتہ داروں نے تمام انے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نئے تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ مہمانوں کو رخصت کیا ۔
اللہ تعالی ہمیں اپنی شادی کی خوشیوں کو سنجیدگی سے سمجھنے، اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ ان لمحوں کو شیئر کرنے اور اس میں برکتیں طلب کرنے کی توفیق دے۔امین ۔ثم امین ۔
