اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن(ر) عادل علی کے نگرانی میں شہر کےمارکیٹوں میں پرائس کنٹرول کا زبردست کریک ڈاون

Spread the love


گلگت# اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن(ر) عادل علی کے نگرانی میں شہر کےمارکیٹوں میں پرائس کنٹرول کا زبردست کریک ڈاون ،خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے و نوٹس دے دیئے ۔تاجروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں ، معیاری اشیائے خوردونوش کی خریدو فروخت یقینی بنائیں، خودساختہ مہنگائی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت (ر) عادل علی کے نگرانی میں شہر کے مارکیٹوں کا زبردست کریک ڈاون کیا گیا ۔ چیکنگ کے دوران بڑے جنرل سٹورز ، اشیائے خوردنوش کی تھوک و پرچون کی دکانون سبزی و فروٹ منڈیوں اور پولٹری شاپس کا جائزہ لیا گیا جہاں پر سرکاری نرخناموں کی عملدرآمد یقینی نہ بنانے پر متعدد تاجروں کےخلاف کاروائی کی گئی ، اور آئندہ محتاط رہنے کی تلقین کی گئی ، بعدازاں عوامی شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر احکامات دئے ، اسسٹنٹ کمشنر نے عوام الناس سے کہا کہ وہ ناجائز منافع خوری ، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کے خلاف الفاکنٹرول نمبر 920724 , اور واٹس ایپ نمبر 03555555478 پر اطلاع دیں تاکہ فوری کاروائی کے ذریعے خلاف ورزی کو روکا جاسکے ۔ عوام کی خدمت ہی ضلعی انتظامیہ کا نصب العین ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں