
جہلم (بلال رضا) معروف سماجی و فلاحی شخصیت ڈاکٹر میجر یوسف اختر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک پُر وقار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد القاسم انسٹیٹیوٹ برائےاسپیشل بچکان اسلام پورہ جہلم میں کیا گیا۔ ڈاکٹر میجر یوسف اختر، جو شہید سیاچن کیپٹن معظم علی شہید کے والد محترم تھے، چند روز قبل اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

مرحوم نے اپنی زندگی میں جہلم کے عوام کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیتے ہوئے دو بڑے فلاحی ادارے قائم کیے جن میں کیپٹن معظم علی شہید ہسپتال اور القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچکان اسلام پورا جہلم شامل ہیں، جہاں مستحق افراد کو مکمل طور پر مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
تعزیتی تقریب میں جہلم کی مختلف سماجی، فلاحی اور پیشہ ورانہ تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرپرسن ملک بدر سعید، ڈاکٹر شاہد تنویر، ڈاکٹر عبدالشکور ملک، ڈاکٹر عبدالغفور ملک، ڈاکٹر اسد مرزا، ڈاکٹر شازانہ امتیاز، لائن قدیر عزیز، لائن راجہ نجم، لائن ملک مقصود، کونسلر ظفر، تبسم شاہین، سابق ناظم عامر سلیم میر، صحافی راجہ نوبہار (ایکسپریس نیوز)، سوشل ورکر شدہ شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خیزر حیات خان، سیاسی سماجی شخصیات تبسم شاہین، ایڈووکیٹ فرات کمال، ہارون رشید اور دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔
اس کے علاوہ سکول کونسل ممبران میں محمد عمر بٹ، شکیل انصاری، ملک عرفان اور صدر کونسل ملک محمد آصف بھی موجود تھے۔ مقررین نے مرحوم کی فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر میجر یوسف اختر جیسے لوگ معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ان کے مشن اور فلاحی کاموں کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ آخر میں صدر ملک محمد آصف نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
