
( رپوٹ بیوروچیف بلوچستان ملک بشیر احمد مندوانی رند )آل سبی سلطان پریمئر لیگ: لال بادشاہ کلب کی شاندار فتح، سیمی فائنل میں رسائی
سبی: آل سبی سلطان پریمئر لیگ میں آج ایک اہم اور سنسنی خیز میچ لال بادشاہ کلب اور اے کے کنگ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ اے کے کنگ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اے کے کنگ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 97 رنز بنائے اور حریف ٹیم کو 98 رنز کا ہدف دیا۔ نجیب مرغزانی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 12 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے، تاہم دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ لال بادشاہ کلب کی جانب سے محب اللہ سیلاچی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں لال بادشاہ کلب نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف بآسانی حاصل کر لیا۔ محب اللہ سیلاچی نے آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ حفیظ خجک نے 18 رنز بنائے۔ لال بادشاہ کلب نے ہدف پانچویں اوور میں ہی مکمل کر کے میچ جیت لیا اور سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔
میچ کے مہمانِ خصوصی اسپورٹس دوست شخصیت دادا محمد عظیم لونی عرف دادا گل تھے، جن کے ہمراہ عنایت اللہ شاہوزئی اور محمد جبران بھی موجود تھے۔
کمنٹری کے فرائض سبی کے معروف اسپورٹس پرسن مرتضیٰ خان خجک اور قاسم خان مرغزانی نے انجام دیے، جبکہ میچ کی لائیو کوریج پرویز چانڈیو نے کی۔ امپائرنگ کے فرائض شاہد سیلاچی، غلام نبی سیلاچی، تنویر سومرو اور اعجاز ہوتی نے نبھائے۔
اختتام پر دادا عظیم سیلاچی نے دونوں ٹیموں اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا، جبکہ مین آف دی میچ محب اللہ سیلاچی کو بھی کیش پرائز سے نوازا گیا۔
میچ دیکھنے کے لیے شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی، جنہوں نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو بھرپور سراہا۔
